شمالی وزیرستان ،سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،4دہشتگرد ہلاک

 میرانشاہ  (صباح نیوز)سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4  دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آپریشن 14 اور 15 جنوری کی درمیانی شب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ہلاک دہشتگرد فورسز کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جن سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید  دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔