فیصل آباد (صباح نیوز) عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی)کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی سرکس کا خاتمہ کرنا ہوگا، نہیں لگتا حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ پی ٹی آئی کو احتجاج کا حق ہے، وفاق پر چڑھائی کا نہیں۔نفاق ختم کر کے ہمیں اتفاق کی ضرورت ہے۔ 9مئی اور26 نومبر کو جو ہوا سب کے سامنے ہے۔ غلطی دونوں طرف سے ہے۔
وہ مسلم لیگ ن کے مرکزرہنمااسراراحمدمنے خان کے انتقال پران کے صاحبزادے عمراسرارمنے خان اوربھانجے حسن خان کے گھرپرظہار تعزیت اورفاتحہ خوانی کے بعدمیڈیاست گفتگوکررہے تھے۔سابق رکن قومی اسمبلی وسابق ضلعی ناظم رانازاہدتوصیف بھی ان کے ساتھ تھے۔اُن کاکہناتھاکہ اسرار احمدخان کے سا تھ 25 سالہ رفاقت تھی وہ ایک باوقاراورعوام کی خدمت کرنے والے رہنماتھے۔اُمیدہے ان کے بیٹے عمراسراراحمدمنے خان حلقہ کی تعمیروترقی اورعوام کی خدمت میں اہم کردارادا کریں گے۔
اُنہوں نے کہاکہ پارلیمانی نظام میں ٹرم پوری کرنے کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی۔ ہم نے بد قسمتی سے مختلف طریقوں سے حکومتیں ختم کرنے کی کوششیں کی۔ جمہوریت کی بنیاد الیکشن ہوتا ہے جہاں رول آف لاء نہ ہو وہاں ترقی رک جاتی ہے۔ انٹرنیٹ ملک اور معیشت کی بنیادی ضرورت ہے۔ کے پی کے حکومت کئی بار وفاق پر حملہ آور ہو چکی ہے۔ بانی پی ٹی آئی تو جیل میں ہیں وہ کیاکرسکتے ہیں ۔ الیکشن کے حوالے سے نظام بنا ہوا ہے۔اُنہوں نے کہاکہ شکر کریں عمران خان جو الیکٹرانک ووٹنگ کا کانسیپٹ لا رہے تھے وہ نہیں آیا ورنہ دھاندلی کے ثبوت تک نہ ملتے۔ پارلیمانی نظام میں ٹرم پوری کرنے کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی۔ ہم نے بد قسمتی سے مختلف طریقوں سے حکومتیں ختم کرنے کی کوششیں کی۔