جے آئی یوتھ ویمن ونگ ضلع جنوبی کے تحت یوتھ کے لیے فن گالاکا انعقاد

کراچی(صباح نیوز)  جے آئی یوتھ ویمن ونگ ضلع جنوبی کے تحت یوتھ کے لیے فن گالا کا انعقاد کیا، جس میں  جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی ناظمہ کراچی جاوداں فہیم ،ناظمہ ضلع جنوبی شبنم امیر نے خصوصی شرکت کی۔ ضلع بھر سے اس پروگرام میں شریک طالبات،بچوں اور ان کی ماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مختلف پروفیشن سے وابستہ خواتین نے مختلف موضوعات پر یوتھ کیلئے پروگرام کئے ۔

فن گالا میں موجود حاضرین نے خصوصی دلچسپی لی۔ اس موقع پر بچیوں نے پوسٹر کمپیٹیشن بعنوان فلسطین میں حصہ لیا اور مختلف موضوعات پر تقریری مقابلہ کرایا گیا اور ان میں نمایاں کارکردگی پر انعامات اور سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر بچوں کے لیے مختلف کھانے پینے کے اسٹالز کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔