ماضی کی غلط پالیسیوں کے باعث کشمیریوں کی قربانیاں نظرانداز ہوئی ہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی کی غلط پالیسیوں کے باعث کشمیریوں کی قربانیاں نظرانداز ہوئی ہیں،آزاد کشمیر کے سیاستدانوں میں اتفاق کا فقدان ہے جس سے مسائل میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے،آزاد کشمیر کے سیاستدان عوامی مسائل حل کرنے میں یکسر ناکام رہے،آزاد کشمیر کے سیاستدانوں کی ترجیحات مقامی ڈھانچے کی ترقی نہیں ہے۔

ان خیالات کااظہار انھوں نے منگل کو پارلیمینٹ ہاؤس میں کشمیر جرنلسٹ فورم کے نومنتخب صدر عرفان سدوزئی کی قیادت میں فورم کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔وزیردفاع خواجہ آصف  نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کے بعد کشمیر کی تاریخی شناخت ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ،عالمی دنیا کو بھارت کے مظالم پر کھل کر بات کرنی چاہئے۔ تحریک آزادی کا بیس کیمپ اپنے مقاصد پورے نہ کر سکا ،آزاد کشمیر کے سیاستدان عوامی مسائل حل کرنے میں یکسر ناکام رہے،آزاد کشمیر کے سیاستدانوں کی ترجیحات مقامی ڈھانچے کی ترقی نہیں ہے،آزاد کشمیر کے سیاستدانوں میں اتفاق کا فقدان ہے جس سے مسائل میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے،آزاد کشمیر کے عوام کا اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کرنا ایک فطری عمل ہے۔ آزاد کشمیر کے عوام کو تمام بنیادی سہولتیں ملنی چایئے،

آزاد کشمیر میں الیکشن  اور سلیکشن کس طرح ہوتی ہے سب جانتے ہیں،مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور آزاد کشمیر کی ابتر صورتحال میں کشمیر جرنلسٹ فورم کی ذمہ داریاں پہلے سے بڑھ گئی ہیں،آزاد کشمیر میں معیاری تعلیم کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،ماضی کی غلط پالیسیوں کے باعث کشمیریوں کی قربانیاں نظرانداز ہوئی ہیں، کشمیر ی صحافی، ریاست کی آنکھ اور کان ہیں،کشمیری صحافی بغیر کسی دباؤ کے حکمرانوں کی غلطیوں کی نشاندہی کریں، وزیردفاع نے کشمیر جرنلسٹ فورم کی قیادت کواپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے منتخب ہونے پر مبارکبادبھی دی ۔