کوئٹہ (صباح نیوز)قومی ادارہ برائے صحت نے بلوچستان کے 10 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی۔قومی ادارہ صحت کے مطابق کوئٹہ، خضدار، لسبیلہ اور نوشکی کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ۔مستونگ، دکی، بارکھان کے سیوریج نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ۔
اس کے علاوہ قلعہ سیف اللہ، کیچ اور سبی کے سیوریج کے نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔قومی ادارہ صحت نے کہا کہ پولیو وائرس کی تصدیق کے لئے سیوریج کے نمونے دسمبر 2024 میں لئے گئے تھے۔