لاہور(صباح نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) لاہور نے متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین آصف اختر ہاشمی کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار کئے گئے آصف اختر ہاشمی پر سرکاری زمین کی خورد برد کا کیس تھا جبکہ ان کے خلاف 5 سے زائد کیسز چل رہے ہیں۔
آصف اختر ہاشمی پر الزام ہے کہ گجرات سٹی میں 2012 میں انہوں نے 135 ملین مالیت کی اراضی کی خرید و فروخت میں گھپلے کیے، اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے زمین کو لیز کیا۔متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین کے خلاف ایف آئی اے میں 5 ایف آئی آرز سمیت 12 مختلف کیسزچل رہے ہیں۔