پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع


لاہور(صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔

قرارداد مسلم لیگ(ن)کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اضافہ کر دیا گیا،

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 159 روپے تک پہنچ گئی۔قرارداد میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے کہنے پر پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اضافہ کیا،

عمران خان پاکستان کے عوام اور خودمختاری کے لئے خطرہ بن چکے ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان فوری طور پر عہدے سے مستعفی ہوں۔