ریاض (صباح نیوز)سعودی عرب میں 2024 میں 330 مجرمان کو سزائے موت دی گئی جو حالیہ برسوں کے دوران سب سے بڑی تعداد ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں سزائے موت کے اعداد و شمار انسانی حقوق کیلئے کام کرنیوالی تنظیم کی جانب سے جمع کئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 2023 میں 172 اور سال 2022 میں 196 مجرمان کو سزائے موت دی گئی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال 150 سے زائد افراد کو منشیات کی سمگلنگ کا مجرم قرار دے کر سزائے موت دی گئی، سزائے موت پانے والوں میں 100 سے زائد غیر ملکی بھی شامل ہیں۔