عمران خان، بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ، پیر کو سنایا جائیگا

راولپنڈی (صباح نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔اڈیالہ جیل میں ہونے والی حتمی سماعت میں فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا۔ 

ہونے والی سماعت میں وکلا صفائی نے اپنے حتمی دلائل دیے، جس کے بعد احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہاکہ پیر 23 دسمبر کو فیصلہ سنا دیا جائیگا۔اس سے قبل گزشتہ روز نیب کی قانونی ٹیم نے اپنے حتمی دلائل مکمل کیے تھے۔۔