فیصل آباد(صباح نیوز)سابق وزیراعظم اورعوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ملک کی حکمرانی ان کے پاس ہے جن کو عوام نے ووٹ نہیں دیا-جس ملک میں الیکشن چوری ہوں اورعوام کی رائے کا احترام نہ ہووہ ملک ترقی نہیں کر سکتا-ملک میں تمام خرابیوں کی صرف ایک وجہ الیکشن چوری ہے-وہ ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد میں وکلا سے خطاب کر رہے تھے-
ان کاکہناتھاکہ جن ممالک نے اپنا نظام نہیں بدلا ان ممالک نے ترقی نہیں کی ،رول آف لا اقرارجمہوریت والے ممالک نے ترقی کی آج آئین اور قانون کی کوئی حقیقت نہیں ہے-رول آف لا نہیں ہو گا تو معیشت ترقی نہیں کرے گی- انہوں نے کہاکہ ہم نے 53 سال پہلے اپنا آدھا ملک کھو دیا-ایسٹ پاکستان کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا گیا-انہوں نے کہاکہ رات کے اندھیرے میں آئینی ترامیم کی جاتی ہیں-دفاع و حکومت چلانے کیلئے قرض پہ قرض لیتے ہیں سود کی ادائیگی کیلئے بھی مزید قرضہ لینا پڑتا ہے-2018 کے بعدانہوں نے 38 تحقیقات نیب کی بھگتی ہیں کپڑے جوتے کہاں سے آتے تک سوال پوچھے گئے-ٹیکس ادا کیایانہیں یہ نہیں پوچھا گیا-
انہوں نے کہاکہ جج لگتے ہیں مگر پہلے یہ تو پوچھاجاتاکہ ٹیکس ادا کرتے ہیں یا نہیں؟-میں نے اسمبلی میں قرارداد پیش کی مگر سب نے مخالفت کی-میرے کامیابی کے دعوے نہیں ہیں ملک ناکام ہے تو میں بھی ناکام ہوں-کوئی دعوی نہیں کر سکتا کہ میں نے سب اچھا کام کیا-میں سب سے پہلے ناکامی کا اعتراف کرتا ہوں ٹیکس کے نظام کے تحت جس کے پاس شناختی کارڈ ہے اس کو ٹیکس دینے والا بنایا جائے-جو لوگ پیسہ کماتے ہیں ٹیکس نہیں دینگے تو عوام سے لیا جائے گا.اشرافیہ ٹیکس نہیں دے گی تو پھر عوام پر ہی پڑے گا-این ٹی ایم نمبر کو ختم کرکے شناختی کارڈ نمبر کو ٹیکس نمبر کیوں نہیں بنایا جاتا؟-
ان کاکہناتھاکہ انہوں نے کہاکہ مفتاح اسماعیل کے ساتھ ملکر تین ٹیکس سلیب بنائیتین ماہ چلنے کے بعد پی ٹی آئی حکومت نے ان ٹیکس سلیب کو ختم کیانہ ملک کی حکومت اور نہ ہی اپوزیشن کو پتہ ہے کہ کرنا کیا ہے؟-ہر جماعت کے پاس کسی نہ کسی صوبے میں حکومت ہے مگر کسی کی صلاحیت ہے نہ ہی سوچ ہے-امریکہ میں ریفارمز کی بات ہوتی ہے جس کی 88 فیصد آبادی ہےآج سے 30 سال پہلے سطح غربت سے نیچے تھی ملک کی فکر ہے کسی کو؟-انہوں نے کہاکہ پروٹوکول ختم کردیں پولیس کی اکثریت حکمرانوں کی حفاظت میں لگی ہوئی ہے