وزیر احسن اقبال کا بیجنگ میں آئی سوفٹ اسٹون ٹیکنالوجی پارک کا دورہ، مستقبل میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال

بیجنگ(صباح نیوز) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بیجنگ میں آئی سوفٹ اسٹون انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیراحسن اقبال کا پاکستانی وفد کے ہمراہ انٹرنیشنل بزنس ڈیپارٹمنٹ کے نائب صدر مسٹر ین لو اور نائب صدر انٹیلیجنٹ الیکٹرانکس مسٹر لی چوان نے استقبال کیا۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور کمپنی کی جانب سے فراہم کی جانے والی جدید ترین مصنوعات، سروسز اور ٹیکنکل سولیوشنز پر بریفنگ کی۔ وفاقی وزیر کو مشرق وسطی اور وسطی ایشیا میں کمپنی کی کاروباری ترقی کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

پاکستان کی جانب سے CPEC کی تعمیر میں ٹیکنالوجی کے انضمام پر ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی۔ دونوں فریقین نے آئی ٹی کے شعبے میں مستقبل میں تعاون اور نفاذ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں فریقوں نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی اختراعی مصنوعات اور حل تیار کرنے کے لیے تعاون کی امید ظاہر کی۔ پاکستانی وفد میں جناب حسیب گوہر، پولیٹیکل قونصلر، جناب خان محمد وزیر، سائنس اور ٹیکنالوجی کے مشیر، ڈاکٹر مزمل ضیا، انفراسٹرکچر کے ماہر، وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات شامل تھے۔