راولپنڈی (صباح نیوز) پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کے مرکزی ملزم رضوان حبیب کوگرفتارکرلیا گیا۔وجیہہ سواتی کے قتل کے الزام میں ان کے سابق شوہراورمرکزی ملزم رضوان حبیب کوگرفتارکرلیا گیا۔ رضوان حبیب کوچنیوٹ پولیس نے گرفتارگرفتارکیا تھا۔
چنیوٹ پولیس نے راولپنڈی کی مقامی عدالت میں سفری ریمانڈ کی درخواست دی تھی۔سول جج محمد پرویز خان نے چنیوٹ پولیس کی درخواست منظورکرلی۔درخواست کی منظوری کے بعد پولیس ملزم رضوان حبیب کولے کرچنیوٹ روانہ ہوگئی۔ ملزم کوکل جسمانی ریمانڈ کے لئے چنیوٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پاکستانی نژاد امریکی شہری وجیہہ سواتی اپنے سابق شوہر رضوان حبیب سے جائیداد کا معاملہ حل کرنے پاکستان آئی تھیں۔ وجیہہ کے سابق شوہر نے انہیں قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس نے اپنی سابقہ اہلیہ کو پاکستان پہنچتے ہی اغوا کیا تھا اورقتل کرکے لاش ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لکی مروت میں دفنائی تھی۔