پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا پہلے بھی حصہ نہیں تھی، آئندہ بھی نہیں ہوگی، یوسف رضا گیلانی

اسلا م آباد(صباح نیوز)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا پہلے بھی حصہ نہیں تھی، آئندہ بھی نہیں ہوگی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو تحفظات تھے جس پر مذاکرات جاری ہیں، جب کوئی حتمی بات ہوگی تو سب کو آگاہ کیا جائے گا۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے حکومت کا جو تحریری معاہدہ ہوا اس پر عمل کیا جائے، تمام سیاسی مسائل کا حل مذاکرات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہذب دنیا میں مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکالا جاتا ہے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جب بلایا جائے گا تو نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ  پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سب سے زیادہ تبدیلی لانے والے سنگ میلوں میں سے ایک 18ویں آئینی ترمیم تھی، سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہیلتھ کیئر نظام تک رسائی نہ صرف بنیادی انسانیحق ہے بلکہ قومی ترقی کی بنیاد بھی ہے