مظفر آباد(کے پی آئی)متحدہ جہاد کونسل جموں وکشمیر کے رہنما اور جموں وکشمیر اسلامک فرنٹ کے امیر اعلی بلال احمد بیگ نے تحریک آزادی کشمیر کے عظیم مجاہد رہنما مولانا عبد العزیز علوی کی رحلت پر دکھ اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے اس عز م کو دہرایاکہ مولانا کا چھوڑا ہوامشن ہر صورت منزل کے حصول تک جاری رکھا جائے گا،مرحوم کی تحریک آزادی کے لئے قربانیاں ہمیشہ تاریخ کشمیر میں یادرکھی جائیں گی،
اسلامک فرنٹ کے ایک تعزیتی اجلاس میں مرحوم کی اسلام اور خاص کر تحریک آزادی کشمیر کے لئے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحریک آزادی کشمیر کے لئے ایک قیمتی اثاثہ تھے جن کی رحلت سے جو خلا پیدا ہوگیا ہے وہ پرکرنا مشکل ہے ، انہوں نے مولانا نے جس مقصدکے لئے اپنی پوری زندگی وقف کی تھی وہ مقصد اور مشن منزل کے حصول تک جاری رہے گا ،اجلاس میں مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور بلند درجات کے علاوہ کشمیر کی آزادی و شہدا کے لئے خصوصی دعا کی گئی