استنبول(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطا اللہ تارڑ جمعرات کو تین روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے جہاں وہ سٹریٹ کام سمٹ 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔استنبول میں اپنے قیام کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات ترکیہ کے ہیڈ آف کمیونیکیشنز پروفیسر فرحتین التون سے ملاقات کریں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات ٹی آر ٹی ورلڈ ہیڈ کوارٹرز اور البیرک میڈیا گروپ کا بھی دورہ کریں گے۔اپنے دورہ کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات ڈی جی انٹرنیشنل براڈ کاسٹ اور سی ای او البیرک میڈیا گروپ سے بھی ملاقاتیں کریں گے