راولپنڈی (صبا ح نیوز)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے میران شاہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا، کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں ہوا، فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد امین نے شہادت کو گلے لگا لیا۔