اسلامی جمعیت طلبہ پشاورکے رکن شہیدسعد امین کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی


 صوابی (صباح نیوز) ٹریفک حادثے میں شہیداسلامی جمعیت طلبہ پشاورکے رکن وناظم علاقہ یونیورسٹی روڈ پشاورسعدآمین کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی.سعد آمین گزشتہ روزروڈ ایکسیڈنٹ میں شدیدزخمی ہوگئے، پیر کو زخموں کی تاب نہ لاسکے اور خالقِ حقیقی سے جاملے.گزشتہ روز مرغزجنازگاہ ضلع صوابی میں سعدآمین کی نماز جنازہ ادا کی گئی.اورہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ میں شریک ہر آنکھ اشکبار تھی،نمازِ جنازہ میں اسلامی جمعیت طلبہ خیبرپختونخوا کے ناظم وسیم حیدر،ناظم پشاورحسن آمین،ناظم پشاورڈویژن صابرخلجی،ناظم چارسدہ اشفاق شاھین اور دیگر رہنماوں اور مقامی ذمہ داران کے علاوہ اسلامی جمعیت طلبہ اور جماعت اسلامی کے کارکنوں اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔

ناظم اعلی اسلامی جمعیت پاکستان حسن بلاہاشمی،صوبائی ناظم وسیم حیدر،جنرل سیکرٹری آفتاب حسین نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے.مرحوم کے اہلخانہ کے نام اپنے جاری تعزیتی پیغام میں مرحوم کی اچانک وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعدآمین ایک انتہائی ایماندار، قابل اور شریف النفس انسان تھے۔مرحوم کی اسلامی جمعیت طلبہ کے لیے پیش کی جانے والی خدمات قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک فعال اور متحرک کارکن تھے.مرحوم کی اچانک وفات ان کے اہلخانہ سمیت اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا تادیر پر نہیں کیا جاسکتا۔