لاہور ہائیکورٹ کا سزائے موت کے تین ملزمان کو بری کرنے کا حکم


لاہور (صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے تین ملزمان کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم دے دیا۔ شفیق ،الیاس اور عالم شیر نامی ملزمان پر شہری اظہر رشید کو قتل کرنے کا الزام تھا، جس پر سیشن کورٹ اوکاڑہ نے 2021 میں سزائے موت کا حکم دیا تھا۔

اوکاڑہ پولیس نے 2014 میں ڈکیتی مزاحمت کا مقدمہ درج کیا تھا۔جسٹس طارق ندیم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ملزمان کی اپیلوں پر سماعت کی، اس دوران ملزمان کی جانب سے عثمان نسیم ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔اپیل کنندہکے وکیل نے کہا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ قانون کے مطابق نہیں کروائی گئی۔۔