ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی میں فیک نیوز پر پہلا مقدمہ درج


 کراچی (صباح نیوز)ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی میں فیک نیوز پھیلانے پر پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا ،میٹروول کراچی کے رہائشی سیف الرحمن کے خلاف نومبر میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران پروپیگنڈا کے طور پر فیک نیوز پھیلانے پر مقدمہ پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے تاہم اس مقدمے میں ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی   ۔