پچھتر سالوں سے ملک پر مسلط حکمرانوں نے اقتدار کے ایونوں میں دین کے لیے دروازہ بند کر رکھا ، امیر العظیم


اسلام آباد (صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے مر کزی سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا ہے کہ75سالوں سے ملک پر مسلط حکمرانوں نے اقتدار کے ایونوں  میں دین کے لیے دروازہ بند کر رکھا ہے ، ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم ملکر کے اس دروازے کو کھلوا ئیں ، ملک میں بر سر اقتدار آنے والے ہر طبقے نے اسلام اور نظر یہ پاکستان کے منافی قانون سازی کی ہے ، پی ٹی آئی حکو مت تین سال میں ناکام حکو متوں کی فہرست میں سرفہرست آچکی ہے ،

انھوں نے کہا ملک کو دلفر یب بیانیوں کی غلامی نے جکڑ رکھا ہے ، ملکوں اور قوم کو کبھی بھی بیانیے کی بنیاد پر کامیابی نہیں ملتی بلکہ حکمرانوں کے عمل سے ملک اور قوم کی کا ئی پلٹی جاتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی اسلام آباد کے اجتماع ارکان سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم ، امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھا وا، سیکر ٹری جنرل زبیر صفدر نے بھی خطاب کیا ۔

امیر العظیم نے کہا مو جو د ہ حالات مین جماعت اسلامی کے کار کنان کے لیے آگے بڑھنے کے راستے زیادہ ہو گئے ہیں ، کارکنان  اپنی جدو جہد کو تیز تر کر تے ہو ئے گھر میں بیٹھے افراد کو اسلامی انقلاب کے لیے تیار کر یں  اور جماعت اسلامی کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں ،انھوں نے کہا  اس وقت ملک کا ہر شہر ی پر یشان ہے ملک کا معاشی سقوط ہو چکا ہے ،موجو دہ دور حکومت میں ملکی قر ضو ں اور مہنگائی میں جتنا اضافہ ہوا ہے اتنا تو ملکی تاریخ کے 75سالوں میں بھی نہیں ہوا۔

میاں محمد اسلم نے کہا ملکی حالات نے جماعت اسلامی اس ملک میں نظر یا تی جنگ لڑ رہی ہے ،حکومت اور نام نہاد اپوزیشن کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں ، بر سر اقتدار آکر ملک کو ایک بہترین سیاسی اور حکومتی نظام دیں گے ، حکومتی کشتی میں سوراخ ہو چکا ہے ، ملک میں حقیقی اپوزیشن صر ف جماعت اسلامی ہے اور پاکستان کے نظام کی اصلاح اسلام آباد سے ہم شرو ع کر یں گے ،

انھوں نے کہا جماعت اسلامی اپنے جھندے اور نشان کے تحت انتخابی میدان میں اُترے گی ، منتخب ہو کر حسب روایت عوامی خدمت کے پیغمبری کا م کو جا ری رکھیں گے ۔عوام نے جماعت اسلامی کو جب بھی خدمت کا موقع دیا ، وہ قوم کے اعتماد پر پورا اتری، پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے خطرناک موڑ پر کھڑا ہے ۔عوام حقیقی معنوں میں تبدیلی چاہتے ہیں توآئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کو ووٹ دیں ۔