خیبر پختونخوا میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ مکمل فعال ہے۔علی امین گنڈاپور

پشاور(صباح نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور  نے  کہا ہے کہ ہماری حکومت میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ، صوبے میں سی ٹی ڈی فعال ہے۔

پشاور میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اپیکس کمیٹی مین وزیراعظم نے کہا تھا سی ٹی ڈی فعال نہیں ہے، وزیراعظم کو غلط معلومات ملی ہیں،سی ٹی ڈی مستحکم ادارہ ہے۔ ، وزیراعظم کو سی ٹی ڈی کے حوالے سے غلط معلومات دی گئیں۔ خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی کو بہتر کیا ہے ، سی ٹی ڈی کی کارکردگی بھی بہتر ہو رہی ہے ، دہشتگردوں کو سزائیں دلوانے کیلئے پراسیکیوشن کو تیز کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے عوام پاکستان کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ سی ٹی ڈی کو 20 بم پروف گاڑیاں دے رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کی کٹس کا مسئلہ ہے، 300 کٹس کے لیے کل فنڈز مہیا کریں گے، 16 اسنائپرز کے لیے بھی فنڈز دے رہے ہیں،ہمارے پاس بہت لمبی سرحد ہے،ملک کے قربانیاں دیتے رہے گے۔ سنائپرز کیلئے بھی فوری فنڈز جاری کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 16 ہائی ٹیک ڈرونز کی بھی کابینہ سے اپروول دی جائے گی، شہدا کے کوٹے کو 12 فیصد سے بھی بڑھا دیا ہے ، تمام فورسز ، پیرا میڈیکل اسٹاف کے شہدا کے لواحقین کو پلاٹس دیں گے۔