پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند،موٹروے کئی مقامات پر بندرہی


  لاہور(صباح نیوز)پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہی،کئی مقامات پر موٹروے بند کر دی گئی۔

موٹروے پولیس کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت شیخوپور،ننکانہ صاحب ،فیصل آباد ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،سرگودھا ،جہلم اورمختلف علاقوں میں دھند چھائی رہی،حدنگاہ کم ہونے کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت متاثررہی۔

موٹر وے ایم ٹو، ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ تک، ایم تھری، ننکانہ سے سمندری اور فیض پور سے ننکانہ تک بند کردی گئی ۔ ایم 11 گوجرانوالہ پسرور سے سمبڑیال اور مین ٹول پلازہ سے گوجرانوالہ پسرور تک بند کردی گئی ۔