اسلام آباد(صباح نیوز )روزگار کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)جانے والے پاکستانیوں کے لیے نئی ویزا شرط عائد کردی گئی ہے۔ یو اے ای کے بیورو آف امیگریشن کے مطابق امارات میں نوکری کا ویزا لینے والوں کو کریکٹر سرٹیفیکٹ درکار ہوگا۔پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستانیوں کو پولیس کا کریکٹر سرٹیفیکٹ لازمی دکھانا ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ شکایات کے ازالے کے لیے اماراتی حکومت کا اقدام خوش آئند ہے۔میڈیا اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات مختلف شکایات پر پاکستان کے 30 شہروں سے وزٹ ویزے کی پابندی لگا چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments