اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغان شہری 31 دسمبر کے بعد اسلام آباد میں نہیں رہ سکیں گے۔اسلام آباد کے پمز اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان شہریوں کو اسلام آباد میں رہنے کے لیے ڈپٹی کمشنر سے این او سی حاصل کرنا ہوگا۔
محسن نقوی نے کہا کہ بتایا جائے کس پولیس اہلکار کے پاس گن تھی پی ٹی آئی کے لوگ لاشوں کے لیے صبح سے اسپتالوں کے چکر لگا رہے ہیں، ان کو شرمندگی چھپانے کا طریقہ نہیں مل رہا، اگر گولی چلی ہوتی تو یہ پوری دنیا میں واویلا کردیتا، جب سے بھاگے ہیں، پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی صورتحال سے عدالتوں کو آگاہ کریں گے، وزیراعظم اور کابینہ کو بھی رپورٹ پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں معمولات زندگی تقریبا بحال ہوچکے ہیں۔قبل ازیں، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عاطف بن اکرم نے پمزہسپتال کا دورہ کیااور زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت کی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عاطف بن اکرم نے پمزہسپتال کا دورہ کیاوفاقی وزیرداخلہ اور ڈی جی رینجرز پنجاب نے مظاہرین کے حملے میں زخمی رینجرز۔
ایف سی اور پولیس افسران و جوانوں کی عیادت کی وزیرداخلہ اور ڈی جی رینجرز پنجاب فردا فردا زخمی افسران و جوانوں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی وزیرداخلہ اور ڈی جی رینجرزپنجاب نے زخمی افسران و جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہاوزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوانوں کے بہترین علاج معالجے کے لئے ڈاکٹرز کو ہدایات دیں۔محسن نقوی نے کہاکہ آپ قوم کے ہیرو ہیں۔ آپ نے شرپسندوں کے عزائم ناکام بنائے۔ ہمیں آپ کی بہادری پر مان ہے۔ شرانگیزی کے باوجود آپ نے تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کیا۔