اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرے کے دوران سری نگر ہائی وے پر رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی گئی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید جبکہ 5 رینجرز اور 2 پولیس کے جوان شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق شرپسندوں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں رینجرز کے 4 جوان شہید ہوگئے ۔
انتظامیہ نے فوج طلب کر لی ہے اور شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا ہے،آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں پاک فوج کو بلا لیا گیا ہے اور شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے کے لیے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، انتشاریوں اور شرپسندوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات جاری کئے گئے ، انتشار پسند اور دہشت گرد عناصر کو کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ کاروائی سے نمٹنے کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں