اسلام آباد (صباح نیوز)قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک ) نے 172 ارب 70 کروڑ روپے مالیت کے 10 منصوبوں کی منظوری دیدی ۔ایک منصوبہ وزارت صحت کی جانب سے مزید وضاحت کیلئے موخر کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے ایکنک اجلاس کے اعلامیے میں منظور شدہ 10 منصوبوں میں سے 6 منصوبے بلوچستان سے متعلق ہیں، بنیادی ڈھانچے کے شعبے سے متعلق ان پراجیکٹس کا مقصد بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ میں رابطے بہتر بنانا ہے۔ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے کراچی کیلئے 29 ارب 20 کروڑ روپے لاگت کے ویسٹ منیجمنٹ ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کی بھی منظوری دی گئی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments