ٹانک ،دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پرحملہ،پاانچ اہلکاروں سمیت 6افراد زخمی


ٹانک(صباح نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس چیک پوسٹ پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے ضلع ٹانک کی گل امام پولیس چیک پوسٹ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق حملے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک عام شہری بھی زخمی ہوا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ڈرائیور ہے جو جائے حادثہ کے قریب موجود تھا۔حکام نے بتایا کہ حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور شہری کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون فافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچے اور فرار دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا۔