لاہور میں میٹرو بس سروس بحال کردی گئی


لاہور(صباح نیوز) لاہور میں میٹرو بس سروس بحال ہو گئی ہے لیکن روٹ محدود کر دیا گیا۔ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق میٹرو بس سروس گجومتہ سے ایم اے او کالج چوک تک چلائی جا رہی ہے، جی ایم آپریشن کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس کا روٹ ایم اے او سے شاہدرہ تک بند ہے۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا کہا ہے کہ سکیورٹی کے پیش نظر روٹ کو محدود کیا گیا ، دوسری جانب پولیس نے جی ٹی روڈ اور نیازی چوک پر ٹریفک جزوی طور پر بحال کردی ہے نیازی چوک میں لگائے گئے ٹرکوں کو ایک طرف سے ہٹادیا گیا۔  بتی چوک پر ٹریفک جزوی طور پر بحال کردی ، نیازی چوک میں بھی راستے لوکل ٹرانسپورٹ کیلئے کھولے گئے ۔جی ٹی روڈ جزوی طور پر بحال کرنے کے بعد پولیس  نے کہا  کہ لاہورجی ٹی روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، شہری اپنی منزل کی طرف آسانی سے معمول کے مطابق جاسکتے ہیں۔