بشریٰ باجی قوم کو جاگنے کا کہہ کر خود سو رہی ہیں،عظمیٰ بخاری


لاہور(صباح نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بشریٰ باجی قوم کو جاگنے کا کہہ کر خود سو رہی ہیں، میں روز انتظار کرتی ہوں کہ قاسم اور اس کا بھائی بھی باپ کے لیے آئیں، پی ٹی آئی کا انقلاب کہیں سڑک پر ہی رہ جائے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری  نے کہا کہ  لاہور میں سکون ہے لوگ ناشتہ کر رہے ہیں اور چھٹی منا رہے ہیں، صوبائی دارالحکومت میں کوئی افرا تفری نہیں ہے۔ا نہوںنے کہا کہ لاہور میں کوئی ایک بندہ باہر نہیں نکلا، پنجاب میں ان کے 104 ایم پی ایز ہیں، بشریٰ بی بی انقلاب کے لیے  کئے  جانے والے احتجاج میں شرکت نہیں کر سکتیں،

بشریٰ باجی قوم کو جاگنے کا کہہ کر خود سو رہی ہیں، بشریٰ بی بی نے بیان دیکر فون بند کر دیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میں روز انتظار کرتی ہوں کہ قاسم اور اس کا بھائی بھی باپ کے لیے آئیں، پی ٹی آئی کا انقلاب کہیں سڑک پر ہی رہ جائے گا، کیپی والے صرف تماشہ لگائیں گے، گنڈا پور بھی ابھی سو کر نہیں اٹھے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے دعویٰ کیا کہ علی امین گنڈا پور نے احتجاج کرنیوالے اساتذہ سے کہا کہ احتجاج میں شامل ہو جائیں مطالبات مان لیں گے، ورک فرام ہوم اور ورک فرام سٹی ہو گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ایف 10 اسلام آباد سے 3 دہشتگرد گرفتار کیے گئے، وہ کس کے مہمان تھے یہ بتانے کی ضرورت نہیں ۔