اوکاڑہ،تین بچوں کا باپ موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق


اوکاڑہ(صباح نیوز) اوکاڑہ میں تین کم سن بچوں کاباپ موٹر سائیکل سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل رضوان علی ولد ملک محمد اشرف سکنہ ڈی بلاک اوکاڑہ جوکہ نیو غلہ منڈی سے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر دیپالپور چوک کی طرف جارہا تھا کہ اچانک روڈ پر پھسلن کی وجہ سے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل گر گئی اور اس کو سر کے اندرونی حصوں میں چوٹیں آئیں جسے 1122نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ پہچا دیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں لاہور جنرل ہسپتال ریفر کر دیا جہاں 2روز تک زیر علاج رہا مگر جانبر نہ ہوسکا اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملا متوفی نے پسماندگان میں بیوہ، کمسن بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔