لاہور(صباح نیوز)وزیراعلی پنجا ب مریم نواز شریف نے نشترہسپتال ملتان میں ڈائیلاسزمریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعے کاسختی سے نوٹس لیاہے اور24 گھنٹے میں متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔وزیراعلی پنجاب نے کہاکہ ڈائیلاسز کے مریضوں میں ایڈز پھیلنا افسوسناک بھی ہے اورشرمناک بھی ۔فنڈز نہ ہونے کے عذر پرمریضوں کے ڈائیلاسز نہیں رکنے چاہییں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ہیلتھ پروگرام اوردیگرمنصوبوں پرہونے والی پیش رفت کاجائزہ لیاگیااورمحکمہ صحت کی کارکردگی کے تعین کے لیے اقدامات زیر غور آئے ۔
اجلاس میں نواز شریف کینسر ہسپتال پر اب تک ہونے والی پیش رفت کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی ۔علاوہ ازیں وزیراعلی نے پنجاب انسٹیٹوٹ آ ف کارڈیالوجی او رنواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف سرگودھا کے زیرتکمیل منصوبے کے بارے میں رپورٹ کابھی جائزہ لیااورہدایت کی کہ پی آئی سی ۔2کوسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنایا جائے ۔مریم نواز شریف نے کہاکہ اس ہسپتال میں امراض قلب کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی ،آلات اورادویات حاصل کی جائیں ۔سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی جدید ترین ٹریننگ کرائی جائے ۔