لاہور (صباح نیوز)بانی تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ خادم حسین رضوی کے چوتھے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز آج19 نومبر بروز منگل مزار پر چادر پوشی سے ہوگا،عرس کی تین روزہ تقریبات 19 نومبر بروز منگل سے شروع ہوکر 21نومبر بروز جمعرات تک جاری رہینگی۔عرس کی تمام تر تیاریاں مکمل۔ عرس کے موقع پر تیسرے روز لبیک یا اقصیٰ و شہدائے ناموس رسالت کا نفرنس کا انعقا د کیا جائے گا۔
کانفرنس سے سربراہ تحریک لبیک پاکستا ن حافظ سعد حسین رضوی سمیت اراکین مجلس شوریٰ، نامور مذہبی سکالر اور علماء و مشائخ خطاب کرینگے۔ ترجمان تحریک لبیک پاکستان نے کہا کہ عرس کی تقریبات اپنے شیڈول کے مطابق تین دن تک جاری رہیں گی.عرس کی تقریبات کا مقصد خادم حسین رضوی کے افکار کو عوام تک پہنچانا ہے ،تین روزہ عرس کی تقریبات میں بین الاقوامی و قومی سطح کی شخصیات کو مدعو کیاگیا ہے.خادم حسین رضوی کی آواز اور تصویر کو دبانے اور مٹانے کی کوشش کی گئی ،انہوں نے کہا کہ عرس میں آنے والے لاکھوں لوگوں کے کھانے اور رہنے کیلئے انتظامات کیے گئے،
ترجمان ٹی ایل پی کا مزید کہنا تھا کہ علامہ خادم حسین رضوی کا نظریہ تھا کہ ہر ممکن دستیاب پلیٹ فارم پر دین کو تخت پہ لانے کی بات کی جائے، اس نظریے پر عمل کرتے ہوئے ہم ان کے عرس کی تقریب میں بھی دین کو تخت پہ لانے کی بات کریں گے، اُن کا کہنا تھا کہ ملک پر ٹرانسجینڈر سیاستدانوں کا راج ہے.عمران خان سمیت آج تک جتنی بھی حکومتیں آئیں سب امپورٹڈ ہیں۔ مہنگائی بیروزگاری کی بنیادی وجہ پاکستان بننے کے اصول سے انحراف ہے.جب تک لاالہٰ کی بنیاد پر حکومت قائم نہیں ہوگی ایسے ہی چلتا رہے گا