بنوں(صباح نیوز) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر مولانا عارف اللہ نے الخدمت ہسپتال میں مفت آنکھوں کے آپریشن کا افتتاح کردیا.
اس موقع پر ان کے ہمراہ الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر محمد جلال شاہ ایڈووکیٹ, مفتی صفت اللہ, ڈائریکٹر الخدمت ہسپتال ڈاکٹر حکیم زادہ وزیر, ڈاکٹر نعمان اور ملک یاسین خان اور ایڈمن ضیاء اللہ بھی تھے، مولانا عارف اللہ کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک سو غرباء افراد کے مفت آنکھوں کے آپریشن کئے جائیں گے الخدمت ہسپتال میں بنوں کے غرباء خاندانوں کے کم قیمت پر جدید طرز کا علاج کیا جائے گا الخدمت ہسپتال جنوبی اضلاع کے عوام کیلئے ایک بڑا تحفہ اور نعمت ہے جس سے عوام کو مستفید کرائیں گے.
اُنہوں نے کہاکہ الخدمت ہسپتال میں مریضوں کا ہر قسم علاج تسلی بخش کیا جائے گا الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کا نام ہے جس نے ہمیشہ غرباء اور لاچار خاندانوں کی خدمت اور مدد میں حصہ لیا ہے اور آئندہ بھی کارخیر کا سلسلہ جاری رہے گا۔