کراچی (صباح نیوز)عوامی ووٹوں کی ڈکیتی اور قبضے کی روایت ایک بار پھر برقرار رکھتے ہوئے پیپلز پارٹی نے عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارا ہے۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں بدترین دھاندلی پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کرتی ہے 2023 کے بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کی جیت یقینی تھی لیکن پیپلز پارٹی نے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا تھا اور ضمنی انتخابات میں بھی یہی روایت برقرار رکھی اسی کی وجہ سے عوام کا انتخابی عمل پر سے اعتماد اٹھ ہوچکا ہے۔
رخشندہ منیب نے مزید کہا کہ ان سب حالات کے باوجود عوام کو جماعت اسلامی سے امید ہے ۔انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ہر ممکنہ طریقہ سے قانون کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کے حقوق کی جدودجہد جاری رکھے گی۔