بہاولپور(صباح نیوز) مسلم لیگ( ضیا ئ) کے صدر اعجازالحق نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن عروج پر ہے حکومت خود تو گرسکتی ہے کوئی دوسرا نہیں گرا سکتا۔
بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پر پہلے نمبر والے وزیر کو3اور دوسرے نمبر والے کو6ماہ قید کی سزا ہونی چاہیے، شیخ رشید کو27 ماہ کی قید ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کل تک جو ایک دوسرے کو گلیوں میں گھسیٹنے کی باتیں کیا کرتے تھے وہ آج آپس میں بغل گیر ہورہے ہیں کوئی عزت نفس ہی نہیں ہے ان کی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن ہونے بھی ہیں کہ نہیں؟ جو اپنے نظریات کے مطابق کام کرے گا اس کے ساتھ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن عروج پر ہے جو ہمارے اداروں اور جوڈیشری کا حال ہے بس اللہ ہی رحم کرے، ہیلتھ کارڈ حکومت کے اچھے کاموں میں سے ایک ہے، عوام کو ریلیف دینے پر توجہ دینی چاہیے۔
اعجاز الحق نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس دس اوور باقی ہیں اچھی کارکردگی ہی انہیں بچا سکے گی، حکومت اپنے وزن کے نیچے تو دب سکتی ہے کوئی دوسرا نہیں گرا سکتا، پی ڈی ایم نہ عدم اعتماد لائے گی اور نہ ہی لانگ مارچ کرے گی