پاکستان میں تعلیم کے فروغ میں نجی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے،شہباز شریف

اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں تھاگوس ، ضلع گھانچے کے مقام پر قائم کی جانے والی رمدے یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی   یونیورسٹی ایک ٹرسٹ کے تحت قائم کی جا رہی ہے یونیورسٹی کی تعمیر  سمندر پار پاکستانیوں سمیت پاکستان بھر سے مخیر افراد کے تعاون سے مکمل ہو گی۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم  نے کہا کہ  رمدے یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے تعاون کرنے والے تمام اداروں اور افراد کی کوششیں لائق تحسین ہیںآج ہم سب نے مل کر یہاں کے بچوں اور بچیوں کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھی ہے  گلگت بلتستان کے گھانچے جیسے دور دراز علاقے میں اعلی تعلیم کے ادارے کا قیام انتہائی خوش آئند ہے مجھے یقین ہے کہ 11 ہزار فٹ کی بلندی پر تھاگوس کے مقام پر قائم ہونے والی یہ یونیورسٹی جدید علوم اور تحقیق کے معیار کی بلند چوٹیاں سر کرے گی۔ پاکستان میں تعلیم کے فروغ میں نجی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے نجی تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا نے ہر شعبے میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے گلگت بلتستان کی ترقی اور وہاں کے  عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے:  گزشتہ روز گلگت بلتستان کے دورے کے دوران سیلاب سے 62 متاثرہ خاندانوں کو گھر حوالے کیے گئے ہیں

 گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ شمسی توانائی کے مختلف منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے جو کہ علاقے کی بجلی کی ضروریات پورا کرنے میں مدد دے گا  کل ہی گلگت بلتستان ایجوکیشن اینڈاومینٹ فنڈ کا اعلان کیا ہے جس سے گلگت بلتستان کے قابل اور مستحق طلبا مستفید ہو سکیں گے اور معاشرے کے تعمیری فرد کے طور پر پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے : تقریب میں جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے کی رمدے یونیورسٹی کے حوالے سے بریفنگ  دی ۔رمدے یونیورسٹی گلگت بلتستان کے ضلع گھانچے کے علاقے تھاگوس میں 200 کنال رقبے پر قائم کی جا رہی ہے یونیورسٹی دنیا کی بلندترین مقامات پر تعمیر کی جانے والی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہو گی :یونیورسٹی میں ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی ، ہائیڈرولوجی، معدنیات سمیت دیگر مضامین کی تعلیم دی جائے گی