سونے کی قیمت میں 5400روپے فی تولہ کمی


کراچی (صباح نیوز)ملک میں سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی، سونا فی تولہ 5400 روپے سستا ہو گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد 24قیراط تولہ سونے کا بھائو 2 لاکھ 76 ہزار 800 روپے ہو گیا  ۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھائو 4630 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 37 ہزار 311 روپے ہے۔  ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھا 65 ڈالرز کم ہو کر 2662 ڈالرز فی اونس ہے۔