اسرائیل نے غزہ ، لنبان کے بعد شام پر بھی حملے شروع کر دیے

دمشق(صباح نیوز) اسرائیل نے غزہ ، لنبان کے بعد شام پر بھی حملے شروع کر دیے ہیں الجزیرہ ٹی وی کے مطابق  شام کی خبر ایجنسی ثنا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے  دمشق کے قریب بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں  شہریوں کی قیمتی جانوں کا نقسان ہوا ہے ۔

شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اسرائیلی حملوں کی مزمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے اسرائیلی حملے بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق پر فضائی حملہ کیا ہے۔مقامی وقت کے مطابق شام 6:05 بجے اسرائیل نے دمشق کے جنوب میں کئی مقامات کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔

شام  نے دعوی کیا ہے کہ ہماری فضائی دفاعی نظام نے گولان کی پہاڑیوں کی جانب سے آنے والے دشمن کے زیادہ تر میزائلوں کو مار گرایا۔دوسری جانب، اسرائیل کی طرف سے حملے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔