راولپنڈی (صباح نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران انہوں نے قومی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔