لاہور (صباح نیوز)ان ہاؤس تبدیلی سے متعلق سردار ایاز صادق کے لندن مشن میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے نائب صدر اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق نے کہا ہے کہ 18پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کو پارٹی میں شمولیت پر راضی کر لیا ہے۔ایاز صادق نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد اورسابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کو 22ارکان کی فہرست پیش کی تھی۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق نواززشریف نے18ایم این ایز کی پارٹی میں شمولیت پر رضامندی کا اظہار کیا ہے جبکہ چار ایم این ایز پر تحفظات کااظہار کیا ہے۔ 18پی ٹی آئی ارکان میں تین وزیر بھی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے جو ایم این ایز پارٹی چھوڑ کر (ن)لیگ میں آنا چاہتے ہیں ان میں سے آٹھ کا تعلق فیصل آباد ڈویژن سے ہے اوروہ (ن)لیگ کے ٹکٹ کی یقین دہائی چاہتے ہیں اورانہیں ٹکٹ کی یقین دہانی کر ادی گئی ۔
نواز شریف نے کہا ہے کہ18ایم این ایز کو ٹکٹ دی جاسکتی ہے لیکن چار ایم این ایز کو ٹکٹ نہیں دی جاسکتی کیونکہ یہ سدابہار فصلی بٹیرے ہیں انہیں کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔