اسلام آباد(صباح نیوز)جسٹس یحییٰ خان آفریدی، چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کاحلف اٹھانے کے بعد پہلی مرتبہ سوموار کے روزسپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر1میں کیسز کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس بننے سے قبل جسٹس یحییٰ خان آفریدی اپنی سنیارٹی کے اعتبار سے سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر 4میں کیسز کی سماعت کرتے تھے۔
چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 2رکنی بینچ کاز لسٹ میں شامل 30مقدما ت کی سماعت کریں گے۔جبکہ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تمام ججز کافل کورٹ اجلاس بھی سوموار کے روز سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں زیر التواکیسز کوجلد نمٹانے کے حوالہ سے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔
واضح رہے کہ جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے ہفتہ کے روز26اکتوبرکوپاکستان کے 30ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔