جہانگیر خان ترین گروپ کے ارکان کے باہمی رابطوں کا راؤنڈ مکمل


لاہور (صباح نیوز)جہانگیر خان ترین گروپ کے ارکان کے باہمی رابطوں کا راؤنڈ مکمل ہو گیا،(ن)لیگ کے رابطے کے بعد جہانگیر ترین گروپ کی چوہدری برادران سے ملاقات کی کوشش جاری ہے ۔مشترکہ دوست چوہدری برادرا ن سے ملاقات کے لئے متحرک ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے رابطوں میں مزید تیزی آئی ہے اورترین گروپ کے ارکان کے باہمی رابطوں کا ابتدائی رائونڈ مکمل کر لیا گیا جس میں ترین گروپ نے سیاسی صورتحال سے الگ نہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے اورترین گروپ سیاسی صورتحال میں اپنا بھرپور سیاسی کرداراداکرے گا۔

جہانگیر ترین گروپ کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کئے جانے کاامکان ہے۔ جبکہ (ن)لیگ کے رابطے کے بعد ترین گروپ کی چوہدری برادران سے ملاقات کروانے کی کوشش کی جارہی ہے اوراس حوالہ سے مشترکہ دوست ترین گروپ کے مرکزی رہنمائوں کی چوہدری برادران سے ملاقات کے لئے متحرک ہوگئے ہیں۔

ترین گروپ آئندہ ہفتے بھر پورسیاسی سرگرمیوں کاسلسلہ شروع کرنے جارہا ہے اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کرنے جارہا ہے۔