نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ پہنچنے پر استقبال

اسلام آباد(صباح نیوز)نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ پہنچنے پر استقبال کیا گیا ،رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ سلیم نے چیف جسٹس کو گلدستہ پیش کیا۔نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کی ویب سائٹ اپ ڈیٹ کر دی گئی۔ویب سائٹ پر قاضی فائز عیسیٰ کی جگہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا نام چیف جسٹس آف پاکستان کے طور پر اپ ڈیٹ کر دیا گیا۔

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ  آفریدی کے بعد سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ ہیں۔ دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس کا چیمبر سنبھال لیا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو سپریم کورٹ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم نے چیف جسٹس کو گلدستہ پیش کیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحیی آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔