اسلام آباد ( صباح نیوز )سی ڈی اے مزدور یونین کی مشاورتی کونسل کا اجلاس اقبال ہال سیکٹرجی سیون میں منعقدہواجس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ،صدراورنگزیب خان،راجہ شاکرزمان کیانی،صوفی محمودعلی،حاجی راجہ صابر،سردارمحمد آصف،حاجی مشتاق احمد شاہد،ملک عاصم،سید مقبول حسین شاہ ،راجہ رئیس،خالد محمود،چوہدری رشید،زاہد کاٹھیا،راجہ رحیم نواز،چوہدری شاہد گجر،چوہدری واجد گجر،چوہدری ابرار،سردارنسیم ممتاز،چوہدری منیر،راجہ غلام مرتضیٰ،سید امیرشاہ کاظمی،وارث دلیپ،شبیر بلتی،عمران عباسی،ملک احسان ،طارق آفریدی،راجہ عدنان شفیق،سید ارشادشاہ،چوہدری انور،ملک عدنان،ملک فیاض،شمریز عباسی،نمبردارلیاقت،ملک احسان سمیت دیگر مرکزی عہدیداران اور سی بی اے کمیٹیز کے نمائندگان نے شرکت کی،
اجلاس میں سی ڈی اے مزدور یونین کی تین سالہ کارکردگی اور آئندہ ریفرنڈم کے حوالے سے غورو غوص کیا گیا ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے عہدیداران زاہد حسین بھٹی،طارق شریف،سلطان بہادر،قاری شیر احمد سیالوی،عمران عباسی و دیگر نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے ملازمین کے تاریخی کام کروائے جس کی وجہ سے تمام ملازمین متحد ہیں اور انشاء اللہ آنے والے ریفرنڈم میں تمام ملازمین سی ڈی اے مزدور یونین کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ،
اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہاکہ سی ڈی اے مزدور یونین کا مشن ملازمین کی بلاتفریق خدمت ہے اور ہم نے اسی کو بنیاد بناکر سی ڈی اے ملازمین کے بے شمار مسائل حل کروائے ہیں ،ہم نے سی بی اے بنتے ہی سی ڈی اے کو توڑنے والے لوکل گورنمنٹ صدارتی آرڈینینس کوکالعدم کروایا اور اس طرح ایک بارپھر سی ڈی اے کو ٹوٹنے سے بچایا جس سے 15000ملازمین کا مستقبل محفوظ ہوا ،انوائرمنٹ اورسینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین کی ہفتہ وارچھٹی کی بحالی،سابقہ دور میںنکالے گئے 141ڈیلی ویجزملازمین کی نوکریوں پر بحالی،شادی گرانٹ کی مدمیںایک لاکھ روپے سے دولاکھ روپے بطور میرج گرانٹ اضافہ،تمام ملازمین کو ہائوس بلڈنگ ،موٹر کار،موٹر سائیکل ایڈوانس کی مد میں ریکارڈ رقم کی ادائیگی سمیت سی ڈی اے کے مختلف ڈائریکٹوریٹس کے ملازمین کو کروڑوں روپے کی مد میں اوورٹائم دلوایا ،رول 1992میں ترامیم کرواکر وہ ملازمین جن کی لائن آف پروموشن نہیں تھی انکی ترقیوں کے لیے لائن آف پروموشن بنوادی گئی ،ادارے کے فیلڈسٹاف کی پروموشن کے لیے تعلیم کی شرط کا خاتمہ کروایا ،
اس کے علاوہ سی ڈی اے کے پانچ ہزار سے زائد ملازمین کے ٹائم سکیل پروموشن کروانے سمیت ملازمین کے پلاٹوں کے لیے سمری بورڈ سے منظوری کروائی لیکن سابقہ نااہل لیڈروں کی وجہ سے کیس ابھی تک عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے انشاء اللہ اس کیس کا فیصلہ بہت جلد سی ڈی اے مزدور یونین کے حق میں آئے گا اور سی ڈی اے ملازمین کو پلاٹ اسی پلیٹ فارم سے ملیں گے اور انشاء اللہ ملازمین کے باقی ماندہ تمام مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے ،انھوں نے کہا کہ ریفرنڈم میںراہ فراراختیار کرنے والہ ٹولہ آج پھرریفرنڈم کے نام پر ملازمین کو ورغلا رہا ہے لیکن سی ڈی اے با شعور ملازمین ان بہروپیوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ،سی ڈی اے مزدور یونین ہر وقت ریفرنڈم کے لیے تیار ہے اور اس ریفرنڈم میں بھی مخالفین کوعبرت ناک شکست سے دوچارکریں گے ۔