رجسٹرار آفس کو آئینی بینچ سے متعلق پالیسی دے دی ہے،نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی

اسلام آباد (صباح نیوز) نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ رجسٹرار آفس کو آئینی بینچ سے متعلق پالیسی دے دی ہے، آفس کو ہدایت کی ہے جن مقدمات میں کوئی قانون چیلنج ہوا ہے انکی الگ کیٹیگری بنائی جائے۔تفصیلات کے مطابق نامزد چیف جسٹس یحیحی آفریدی کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے اسلام آباد میں حق شفعہ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے اسلام آباد میں حق شفعہ سے متعلق مقدمہ آئینی بینچ کو بھجوادیا۔دوران سماعت جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیے کہ یہ مقدمہ تواب آئینی بینچ کو منتقل ہونا چاہیے، اس کیس میں توآئینی شقوں کی تشریح کرنا ہوگی۔ نامزدچیف جسٹس یحیحی آفریدی نے ریمارکس دیے کہ رجسٹرارآفس کوآئینی بینچ سے متعلق پالیسی دے دی ہے، جن مقدمات میں آئین کی تشریح کی ضرورت ہوئی وہ ساتھ ساتھ منتقل کرتے رہیں گے۔