بیرونی دنیا میں  بھارتی پرتشدد کارروائیوں کی ہندوستان کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی


ٹورنٹو(صباح نیوز) کینیڈا کے اخبار ٹورنٹو اسٹار  کے مطابق جی 20 ممالک کی انٹلی جنس ایجنسیاں ہندوستانی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) کی سرگرمیوں کو مانیٹر کر رہی ہیں ۔

رابن وی سیئرز کی ٹورنٹو اسٹار   میں شائع  اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ نہ صرف کینیڈا بلکہ جنوبی ایشیائی آبادی والے دیگر ممالک میں بھی ہندوستانی  خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) کی سرگرمیوں کو  تنقید کا  نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس تباہ کن سفارتی صورتحال  کے نتیجے میں ہندوستان کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

اور اگر، جیسا کہ آر سی ایم پی کو واضح طور پر خدشہ ہے، جنوبی ایشیائی نژادکے، کسی اور ملک کے، شہری پر ایک اور حملہ ہوتا ہے، توہندوستان  کو ہونے والا نقصان پابندیوں اور سالوں تک قائم رہنے والے  شکوک تک بڑھ سکتا ہے۔سیئرز نے کہا کہ ،جی 20 ممالک کی انٹلی جنس ایجنسیاں ،جو آج تک را کی زیادتیوں پر اپنا غصہ دباتی  رہی ہیں ، اب زیادہ سخت نظر آنا چاہیں گی۔