تہران ۔یمن کی مزاحمتی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ “عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ اسرائیل، امریکا اور برطانیہ سے منسلک بحری جہازوں کو بحیرہ احمر میں نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے میں اسرائیل، امریکا اور برطانیہ سے منسلک 196 بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا کہ یہ سمندری کارروائیاں ابھی بھی جاری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ہفتے کے دوران 25 بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے ساتھ ساتھ ڈرون حملے بھی کامیابی سے انجام دیے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments