منگولیا کے وزیراعظم ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(صباح نیوز)منگولیا کے وزیراعظم اویون اردین لویسنامسرای شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 23ویں اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔ ایئرپورٹ آمد پر وزیر مملکت برائے خزانہ پرویز ملک نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پرروایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کوگلدستے پیش کئے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان خیرسگالی کے کلمات کااظہاربھی کیاگیا۔