مستقبل قریب میں چین کی مدد سے پانچ اقتصادی راہداریوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔احسن اقبال

اسلام آباد(صباح نیوز) وفا قی وزیر منصوبہ بندی، ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ گوادر ایئرپورٹ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے سے ترقی کے نئے مواقع پیدا ہو ں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت چین کی مدد سے چین پاکستان اقتصادی رہداری کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں چین کی مدد سے پانچ اقتصادی راہداریوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے لئے کاروباری مواقع میں اضافے کے لئے مرکز قائم کیا جارہا ہے۔

علاقائی روابط میں ایس سی او کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلوے لائن اور سڑکوں کی تعمیر سے و سط ایشائی ریاستوں سے تجارتی تعلقات مضبوط ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ خطے میں معاشی سر گرمیوں کے فروغ کے لئے گوادار اور عمان کے درمیان بحری راستوں کی بحال کی جا سکتی ہے۔ اس قسم کی بنیادی ڈھانچے کی ترقی خطے میں تجارتی راستوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی، جس سے اشیا کی نقل و حمل اور تجارتی تبادلے کو فروغ ملے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خطے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے گوادر اور عمان کے درمیان بحری راستوں کو بحال کرنا ایک اہم اقدام ہو سکتا ہے۔ اس سے نہ صرف پاکستان اور عمان کے درمیان تجارتی روابط میں بہتری آئے گی بلکہ یہ پورے خطے کے لئے ایک اہم تجارتی راہداری کے طور پر بھی کام کرے گا، جو وسطی ایشیائی ممالک کو بحیرہ عرب کے ذریعے عالمی منڈیوں تک رسائی فراہم کر سکتا ہے۔