بزرگ سیاستدان الہی بخش سومرو انتقال کرگئے

کراچی (صباح نیوز)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان کے سینئر سیاستدان  الہی بخش سومرو انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ جمعرات کو دن ایک بجے کراچی میں ادا کی جائے ، خاندانی ذرائع نے الہی بخش سومرو کی وفات کی تصدیق کی ہے۔الہی بخش سومرو 1926 میں ضلع جیکب آباد میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق شکار پور میں آباد سومرو خاندان سے ہے جس نے سندھ میں سالہا سال حکومت کی۔مرحوم مولا بخش سومرو کے فرزند اور احمد میاں سومرو کے بھائی تھے اور پیشے کے اعتبار سے انجینئر تھے۔

مرحوم الہی بخش سومرو جنرل ضیا الحق کے دور میں حکومت میں پہلی مرتبہ وفاقی وزیر بنے اور 1985 میں بلا مقابلہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔29 مئی 1988 کو جنرل ضیا الحق نے جب محمد خان جونیجو کی وزارت کو برطرف کیا اور نگران کابینہ تشکیل دی تو اس میں وزیر اطلاعات و نشریات مقرر ہوئے۔الہی بخش سومرو کی عمر 98 برس بتائی جا رہی ہے ، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی نماز جنازہ  جمعرات کوایک بجے کراچی میں ادا کی جائے گی